27 مئی ، 2016
جماعت اسلامی پاکستان کے تحت کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچ گیا۔
ٹرین مارچ کے شرکاء کا استقبال امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کیا، اس موقع پر کینٹ اسٹیشن پرکارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کرپشن کے خلاف ٹرین مارچ امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں پشاور سے شروع ہوا تھا، جو ملک کے مختلف شہروں سے گزرتا ہواآج کراچی میں اختتام پذیر ہوا ہے۔