کھیل
09 جون ، 2012

یورفٹبال کپ:آج پرتگال اور جرمنی کے درمیان مقابلہ ہوگا

یورفٹبال کپ:آج پرتگال اور جرمنی کے درمیان مقابلہ ہوگا

وارسا…یورو2012 میں آج گروپ بی کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پہلا میچ ہالینڈ اور ڈنمارک کے درمیان ہوگا۔ جبکہ دوسرا میچ جرمنی اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائے گا۔اِس سے قبلیورو2012 فٹبال ٹورنامنٹ میں روس نے جمہوریہ چیک کو چار۔ ایک سے شکست دے دی، پولینڈ اور گریس کے درمیان میچ ایک۔ ایک گول سے برابر رہا۔یورو2012کا پہلا گول پولینڈ کے لیوانڈوسکی نے اسکور کیا۔یونان کی ٹیم کو میچ میں واپسی کے لے دوسرے ہاف تک انتظارکرناپڑا، سال پینگ ڈیس نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ فائنل وسل تک اسکور ایک۔ ایک سے برابر رہا۔دوسرے میچ میں روس نے جمہوریہ چیک کو آوٴٹ کلاس کردیا۔رشین ٹیم نے چار۔ایک سے کامیابی حاصل کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے زیگواو نے دو گول کیے۔شرکوو اورپاویلو شین کو ایک، ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید خبریں :