پاکستان
28 مئی ، 2016

ملا منصور کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کی گرفتاریاں شروع

ملا منصور کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کی گرفتاریاں شروع

 


ملا منصور کےلئے ولی محمد نام کا شناختی بنانے میں مدد دینے والوں کی گرفتاری شروع  ہو گئی ہیں۔

دو ہزار ایک میں شناختی کارڈ کی تصدیق کرنے وا لا لیویز کےرسالدار میجر عزيز احمد کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ، ولی محمد کی دوسری بیوی اور بچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنے والا نادرا اہلکار کراچی سے پکڑا گیا ۔

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ملا منصور کو ولی محمد کے نام سے شناختی کارڈ بنوانے میں مدد دینے والے اہلکاروں کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیںاور اس سلسلے میں پہلی گرفتاری ولی محمد کے شناختی کارڈ کے حصول میں معاون بننے والا لیویز اہلکار کوئٹہ سے گرفتارہوگیا ہے،ملزم عزیزاحمد نے سال 2001 میں ولی محمد کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کی تھی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملزم عزیز احمد لیویز میں بطور رسالدار میجر تعینات تھا۔

ولی محمد کی دوسری بیوی اوربچوں کو پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کرنیوالا نادرا اہلکاربھی گرفتار کرلیا گیا ہے ،نادرا اہل کار رفعت اقبال کو کراچی سے گرفتارکیا گیا،ملزم نادرا کراچی میں تعینات تھا، نوشکی حملے کے فوری بعد روپوش تھا۔

مزید خبریں :