28 مئی ، 2016
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین ملزمان احسن عرف ایس پی ، عبید عرف کالا اور اسداللہ کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیاگیا۔
رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور انہوں نے رینجرز چوکیوں پر دستی بم حملوں کااعتراف کیا ہے،ملزمان کا90روزہ ریمانڈحاصل کرکےمزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق رینجرزپرحملوں کےلیےملزمان کا6رکنی گروپ تشکیل دیاگیاتھا،ملزمان نےرینجرزپرحملےپارٹی ہائی کمان کےحکم پر کئے۔
تر جمان رینجرز کے مطابق حملوں کامقصدرینجرزآپریشن کےدوران ٹارگٹ کلرزکی گرفتاری کابدلہ لیناتھا،ملزمان کے3ساتھی ریحان عرف کانا،ذیشان عرف ٹشو اور سلیمان مفرورہیں۔گرفتارملزمان کاتعلق ایم کیوایم سےہے۔