پاکستان
28 مئی ، 2016

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا

 


کراچی کی مقامی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی منیر احمد پنہور کی عدالت نے ڈکیتی کیس میں ملوث ملزم کاشف حسن زیدی کو جرم ثابت ہوجانے پر تین سال قید پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک ماہ قید بھگتنی ہوگی۔

 ملزم کے خلاف بارہ مارچ دوہزار پندرہ کو تھانہ گلبرگ میں زیر دفعہ 392کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم کوچنگ سینٹر سے آنے والے نویں جماعت کے طالبعلم حمیر سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے پولیس موبائل کو جانب سے پیچھا کر کے ملزم کو طالبعلم کے سامنے نشاندہی پر گرفتار کیا اور لوٹا ہوا موبائل اور دیگر موبائل ، اشیاء ، اور نقد رقم برآمد ہوئی تھی ۔

مزید خبریں :