پاکستان
28 مئی ، 2016

نواز شریف کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے مودی کا پیغام

نواز شریف کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے مودی کا پیغام

 


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے  میاں نواز شریف کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کا پیغام سامنے آیا ہے، مودی نے یہ پیغام سماجی روابطوں کی ویب سائٹ پر جا ری کیا۔

وزیراعظم نوازشریف کی اوپن ہارٹ سرجری سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد  نیک خواہشات کے پیغام سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  اپنے پیغام میں انہوں نے میاں نواز شریف کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

مزید خبریں :