29 مئی ، 2016
یکم جون سے یوٹیلٹی اسٹورز پررمضان پیکج شروع کیا جائے گا۔ دالوں کی قیمتوں میں 10 روپے،گھی میں 8 روپے،آٹے میں 4 روپے فی کلو کمی کا امکان ہے۔ چینی 5 روپے، بیسن 10 روپے اور مشروبات 8 سے 15 روپے سستےکیے جانے کا امکان ہے۔