29 مئی ، 2016
وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا شخص تحریک طالبان افغانستان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق بلوچستان میں ڈرون حملے میں مارے گئے دوسرے شخص کی حتمی شناخت ہو گئی جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی کہ حملے میں ہلاک ہونے والا شخص تحریک طالبان افغانستان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔
ترجمان نے کہا کہ شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی جس کا میچ ملا منصور کے قریبی عزیز سے لیا گیا جو اسکی میت لینے افغانستان سے آیا تھا۔