30 مئی ، 2016
بجٹ میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 80سے 90کروڑ روپے تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں، سپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر آفسز کیلئے فنڈز بھی بڑھ جائیں گے۔
آئندہ بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ پر کروڑوں کی نوازشات کا امکان ہے۔ تنخواہوں میں کئی گنا اضافے کے علاوہ سپیکر اور اپوزیشن لیڈر آفسز کا بجٹ بھی بڑھانے کی تجاویز ہیں۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں پارلیمنٹ کے اخراجات میں 87کروڑ روپے اضافہ تجویز کیا گیا، قومی اسمبلی کے بجٹ میں 60کروڑ، سینٹ کیلئے 27کروڑ روپے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کیلئے فنڈز بڑھا کر ایک ارب 25 کروڑ روپے، سینیٹرز کی تنخواہوں کیلئے 34کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔
اسپیکر آفس کیلئے چار کروڑ، ڈپٹی سپیکر کے فنڈز میں 70لاکھ روپے اضافہ متوقع ہے۔ اپوزیشن لیڈر آفس کا بجٹ بڑھا کر 1کروڑ 50لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی والی کشمیر کمیٹی کیلئے بھی 6کروڑ سے زیادہ مختص کئے جائیں گے۔