پاکستان
30 مئی ، 2016

نیب کا اشتہاری و مفرور ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

نیب کا اشتہاری و مفرور ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 


کراچی میں نیب اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے، جس میں کرپشن کیسز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ نیب نے اشتہاری اورمفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔


چیئرمین نیب نے207 اشتہاری اور55 مفرور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف بی آر اور نادرا سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔


چیئرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا جائے، جائیدادوں کے سراغ کےلیے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے مدد لی جائے۔ اجلاس میں ایف بی آر کے سابق چیئرمینز کے خلاف کیسز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :