پاکستان
31 مئی ، 2016

وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیں،گائے، بکروں کا صدقہ

وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیں،گائے، بکروں کا صدقہ

 


ملک بھر میں وزیر اعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے،کئی شہروں میں گائے اور بکرے بھی صدقہ کیے گئے۔


وزیر اعظم نوازشریف کےکامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لیے ملک بھر میں دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے 2کالے بکروں کا صدقہ دیا اور دعائیں کیں ۔


رحیم یارخان کے علاقے میانوالی کریشیاں میں وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے 5بکروں اور ایک گائے کا صدقہ دیا گیا، سیالکوٹ کے کینال ویو میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اورصدقے کے طور پر بکرے بھی ذبح کیے گئے۔


بہاول پور اور مظفر گڑھ میں محفل میلاد اور قرآن خوانی کی گئی اور وزیراعظم کی درازی عمر کے لیے دعائیں مانگی گئیں، نوشہرہ میں مسلم لیگ ن کی خواتین ونگ اور مرد کارکنوں نے قرانی خوانی کا اہتمام کیا ۔

مزید خبریں :