پاکستان
31 مئی ، 2016

چاہ بہار منصوبے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں:احسن اقبال

چاہ بہار منصوبے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں:احسن اقبال


 


 


 


وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چاہ بہار منصوبے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، ہم دوسروں کے منصوبوں کو بھی سمجھتے ہیں یہ علاقے میں ترقی کا باعث بنیں گے۔


وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے 3 سال میں 774 ارب روپے کے 600 بیمار منصوبے بند کیے، کپاس کی فصل خراب ہونے سے 5اعشاریہ7 فیصد جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکا۔چاہ بہار جیسے منصوبے سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں۔


اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات توانائی، انفراسٹرکچر اور ہیومین ریسورس کی ترقی ہے، ترقیاتی بجٹ میں پنجاب کا حصہ 460 ارب روپے، سندھ 211ارب ،کے پی کے 143اور بلوچستان 61 ارب روپے ہے۔


انہوں نے بتایا کہ بے روزگاری کی شرح آئندہ سال 5اعشاریہ79سے کم کر کے5اعشاریہ 3فیصد تک لانے کا تخمینہ ہے، گیس سپلائی منصوبوں پر 25ارب روپےخرچ کریں گے، انفراسٹرکچر، پاور اور روڈ پر 468ارب خرچ ہوں گے، مغربی روٹ کی تعمیر جلد مکمل کریں گے، گوادر میں ایکسپریس وے کی تعمیر بھی آئندہ مالی سال شروع ہو گی۔


احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی یا اس کا کیمپس بنے گا، آئندہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دیں گے، اقتصادی راہداری منصوبہ قدرت کا انمول تحفہ ہے، یہ منصوبہ ہماری 60 سالہ کوتاہیوں کی تلافی کرے گا۔

مزید خبریں :