پاکستان
31 مئی ، 2016

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آئینی حیثیت کھو چکی ہے: مفتی پوپلزئی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آئینی حیثیت کھو چکی ہے: مفتی پوپلزئی

 


مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آئینی حیثیت کھو چکی ہے، کمیٹی میں ممبران کی بات نہیں سنی جاتی ۔


پشاور میں علماء کے اجلاس اور میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعبان کا چاند دیکھنے کے دو گواہ سامنے آئے، حکومت کو مزید گواہوں کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کا کہا مگر ایسا نہیں کیا گیا، 5جون کو اگر کوئی گواہ رمضان کے چاند کی گواہی دینے آیا تو وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :