31 مئی ، 2016
ڈاکٹر عاصم حسین کی کمر میں شدید تکلیف کی شکایت سامنے آئی ہے۔نیورو سرجنز کی ٹیم نے ڈاکٹر عاصم حسین کا معائنہ کیا ان کی کمر اور نچلے حصے کا ایم آر آئی اور ایکسرے کرائے گئے ۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے بری طرح کھسکے ہوئے ہیں، نجی اسپتال سے ڈاکٹر عاصم حسین کی خصوصی فزیو تھراپی بھی کرائی جارہی ہے۔