پاکستان
31 مئی ، 2016

ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈ لاک برقرار

ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈ لاک برقرار

 


ٹی او آر پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے، کمیٹی کا اگلا اجلاس ہفتے کو 4 بجے دوبارہ ہوگا۔


اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹی او آر کمیٹی کا کام حکومت کے تاخیری حربوں کی وجہ سے رکا ہوا ہے، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے حصے کا کام نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے اور ڈیڈ لاک جوں کا توں برقرار ہے۔


پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آر تیار کرنے والی اپوزیشن کمیٹی کے رکن اعتزاز احسن کا کہنا ہےکہ ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آتا، حکومت شریف خاندان کو بچانا چاہتی ہے۔


شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومتی رویہ ٹھیک نہیں، حکومت واضح کرے کہ وہ چاہتی کیا ہے۔

مزید خبریں :