پاکستان
31 مئی ، 2016

محکمہ صحت سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں پر از خود نوٹس

محکمہ صحت سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں پر از خود نوٹس

 


محکمہ صحت سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں پر از خود نوٹس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نےریمارکس دیے کہ سندھ حکومت میرٹ پر بھرتیاں کیوں نہیں کرتی؟ کیا سندھ میں سب لوگ برابرنہیں؟


سپریم کورٹ نے بھرتیوں سے متعلق قائم کمیٹی سے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کوئی کام میرٹ پر کیوں نہیں کرتی؟میرٹ پر کام نہ کرنے کی کوئی وجہ تو پتہ چلے، بھرتیوں کے قانونی طریقہ کار پر عمل کیوں نہیں ہوتا؟


سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران درخواست گزار اکبر کھوسو نے بتایا کہ محکمہ صحت جیکب آباد میں دائی کی جگہ مرد بھرتی کرلیا گیا۔


سندھ حکومت کے وکیل سرور خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنادی ہے جو ایک ہفتےمیں رپورٹ دے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹی عدالت سے جان چھڑانے کے لیے بنائی گئی ہے۔عدالت نے کمیٹی سے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔


چیف جسٹس نےکہا کہ بھرتیوں کےبارےمیں حتمی فیصلہ ہونے تک بھرتیوں کو مستقل نہ کیا جا ئے۔ کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :