دنیا
01 جون ، 2016

اٹلی:انسانی اسمگلنگ کے شبہے میں 16افراد گرفتار

اٹلی:انسانی اسمگلنگ کے شبہے میں 16افراد گرفتار

 


اطالوی پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہے میں 16افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ افراد جزیرہ سیسلی کے علاقے کاتانیا میں گرفتار کیے گئے ہیں۔


مبینہ اسمگلروں کو 28مئی کے روز کھلے سمندر میں ڈوبنے سے بچایا گیا تھا، ان افراد کی گرفتاری بعض مہاجرین کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔


پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں کا سرغنہ اور کشتی کا کپتان گیمبیا کا ایک شہری ہے جبکہ بقیہ 15ساتھی کشتی کے لیے پٹرول لائے تھے۔


یہ لوگ سمندری سفر کے دوران کشتی کے انجن کی نگرانی اور مہاجرین کو کنٹرول بھی کرتے رہے تھے۔ کاتانیا میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد بقیہ 8سو سے زائد مہاجرین کے ساتھ ایک کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :