کھیل
05 جون ، 2016

دورہ انگلینڈ، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

دورہ انگلینڈ، قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

 


انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف 4ٹیسٹ کے لئے پاکستان کی 17رکنی ٹیم کا انتخاب مکمل کرکے کوچ مکی آاچر تھر سے منظوری لے لی ہے۔جس کا باضابطہ اعلان آج شام لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔


چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہفتے کی شب جنگ کو بتایا کہ محمد حفیظ تیزی سے فٹ ہورہے ہیں ۔ہفتے کو انہوں نے مین وکٹ پر45منٹ پریکٹس کی اور فیلڈنگ سیشن میں بھی حصہ لیا۔فزیو اور ڈاکٹروں سے رپورٹ ملنے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ مکی آرتھرجمعرات تک لاہور پہنچ رہے ہیں ان سے فون پر مشاورت کر لی گئی ہے۔


انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز مشکل ہوگی اور انگلش کنڈیشنز کو سامنے رکھتے ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔میں انگلینڈ جاؤں گا اور پاکستان اے کے بھی دو میچ دیکھنا چاہتا ہوں۔


ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے کپتان اور کوچ سے مشورے کے بعد نام شہریار خان کو منظور ی کے لئے بھیج دیئے ہیں۔آج شام ٹیم کے اعلان کے ساتھ کیمپ بھی ختم ہوجائے گا دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے ۔


ذرائع کے مطابق پی سی بی آج دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کا اعلان کر سکتا ہے ۔ ممکنہ طورسمیع اسلم ،شان مسعود،محمد حفیظ(اوپنرز) ، یونس خان ،اظہر علی ،افتخاراحمد،مصباح الحق کپتان،اسد شفیق( مڈل آرڈرز)، محمدرضوان،سرفراز احمد(وکٹ کیپرز)یاسر شاہ ،ذوالفقار بابر(اسپنرز)وہاب رہاض،محمد عامر،راحت علی،عمران خان،اور سہیل خان (فاسٹ بولرز)کے نام ٹیم میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :