05 جون ، 2016
فرانس سمیت یورپ بھر میں سیلابی صورتحال نے سب کو پریشان کردیا۔ پیرس کے کئی حصوں میں رہنے والے افراد پریشان ہیں کہ دریائے سین میں آئی طغیانی بڑی دیر میں تھمے گی۔
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد فرانس کے کئی حصے سمندر کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ سیلاب کی مانیٹرنگ کرنے والی فرانسیسی ایجنسی کے مطابق دریائے سین میں پانی کی سطح میں بیس فٹ سے بھی زیادہ اضافہ ہوچکا ہے جو گزشتہ تیس سال میں ایک ریکارڈ ہے۔