05 جون ، 2016
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے ،اور اعلیٰ عدالتی کونسل کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہوگا۔
چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی مملکت بھرشہریوں نے رمضان کی تیاریاں شروع کردیں، مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں تراویح کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے، جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد حرم شریف پہنچنے لگی۔
دوسری جانب دیگر عرب ملکو ں میں چاند دیکھنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں جلد اعلانات متوقع ہے۔