دنیا
05 جون ، 2016

انڈونیشیا، ملائیشیا اور جاپان میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا

انڈونیشیا، ملائیشیا اور جاپان میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا

 


مشرقی ایشیا کے کئی ملکوں میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور وہا ں پر کل پہلا روزہ ہوگا۔ ان ملکوں میں انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان اور مشرق بعید کے دیگرکئی ممالک شامل ہیں، چاند نظر آنے کے بعد اب وہاں پر پہلے روزے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔


انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان اور مشرق بعیدکے ان ملکوں میں تراویح کا آغاز ہوگیا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں مساجد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔


دریں اثنا آسٹریلیا میں کچھ مسلمان پیر کو اور کچھ منگل کو پہلا روزہ رکھیں گے،جبکہ مشرق وسطیٰ میں واقع سعودی عرب کے پڑوسی ملک عمان میں چاند نظر نہیں آیا۔

مزید خبریں :