05 جون ، 2016
چھٹی کے دن سب نے چھٹی نے لیکن سورج نے مزدوری جاری رکھی، گرم موسم نے سارا دن شہریوں کو نڈھال کیے رکھا۔
سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، رحیم یار خان کا درجہ حرارت 48، جیکب آباد کا 47 اور حیدر آباد کا پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تپتی دھوپ میں چھٹی والے دن بعض شہریوں نے نہروں تو کسی نے سوئمنگ پول کا رخ کیا،جبکہ ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں پر بھی کافی رش رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران بعض شہروں میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےتاہم اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔