دنیا
05 جون ، 2016

بھوٹان نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا وعدہ پورا کر دکھایا

بھوٹان نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا وعدہ پورا کر دکھایا

 


آلودگی کی بھرمار کا شکار دنیا کے دو بڑے ملکوں ، بھارت اور چین کے درمیان ، ایک چھوٹا سا ملک بھوٹان بھی ہے جس نے آلودگی پر قابو پانے کے صرف دعوے نہیں کیے بلکہ اسے پورا بھی کرکے دکھایا۔


ماحولیاتی آلودگی کا رونا تو سب ہی روتے ہیں اور اس پر قابو پانے کےلیے بڑی بڑی کانفرنسز بھی ہوتی ہیں ، لیکن ان کانفرنسز میں ہونے والے اعلانات بے مقصد ہی رہتے ہیں ، لیکن بھوٹان نے وہ کچھ کردکھایا جو بڑے بڑے ملکوں کے لیے آئینے کی حیثيت رکھتا ہے۔

2009 کی کوپن ہیگن کی ماحولیاتی کانفرنس میں بھوٹان نے کاربن نیوٹرل ملک بننے کاوعدہ کیا ، جس نے مختصر مدت میں نہ صرف یہ وعدہ پورا کیا بلکہ کاربن نیگیٹو ملک بن کر دکھایا، بھوٹان نے 62 فیصد علاقے میں جنگلات لگانے کا وعدہ کیا لیکن وعدے سے بڑھ کر آج اس کے ستر فیصد علاقے میں جنگلات قائم ہیں۔

بھوٹان کے وزیراعظم نے بھی اس کارنامے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ بھوٹان نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے کئی انقلابی اقدامات کیے۔


مفت بجلی اور گیس فراہم کی تاکہ لوگ درخت نہ کاٹیں ، ملک بھر میں ایل ای ڈی لائٹس لگائیں، وہیکل کی سبسڈائزنگ کی، ملک کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے جنگلات کو آپس میں ملادیا۔

مزید خبریں :