06 جون ، 2016
کراچی میں ناتھا خان پل پر تیز رفتار چاولوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ناتھا خان پل کے قریب چاولوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،ٹرک الٹنے کے باعث چاولوں کی بوریاں روڑ پر گر گئیں، ا یکسل ٹوٹنے کے باعث تیز رفتار ٹرک الٹا ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرک کو کھڑا کرنے کے لئے مشینری طلب کی گئی ہے،جبکہ حادثے میں ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ٹرک گرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی