06 جون ، 2016
جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی کی لانڈھی جیل سے رہائی پانے والے 18 بھارتی ماہی گیر بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ گئے ،ان ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
سرکاری حکام کےمطابق لانڈھی جیل کراچی سے رہائی پانے والے18 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا،ان قیدیوں کو اتوار کے روز جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔
کراچی سےان قیدیوں کوبذریعہ ٹرین لاہور اور پھرواہگہ بارڈر پہنچایا گیا،جہاں پرانہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔
بھارتی ماہی گیروں نےکہا ہےکہ بھارتی حکومت کو بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کرنا چاہئے، کافی دنوں بعد گھر واپس جانے پر وہ بہت خوش ہیں۔