06 جون ، 2016
سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں شامل گواہ مجتبیٰ حبیب کی ضمانت میں 4جو لائی تک توسیع کردی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا کے خلاف کروڑوں روپے کے کرپشن کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب افسران کیس کو طول دیتے ہیں جس سےاصل ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے۔
جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے نیب پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جو مجرم ہیں، انہیں لٹکا دیا جا ئے ۓ مگر کیس چلانےمیں رکاوٹ پیدا نہ کریں ۔
نیب نے علی رضا کے خلاف کیس کے گواہ مجتبیٰ حبیب سے متعلق جواب کیلئے مہلت طلب کرلی،عدالت نے مجتبیٰ حبیب کی عبوری ضمانت میں4جولائی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔