پاکستان
06 جون ، 2016

کھادپر سبسڈی دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت

کھادپر سبسڈی دینے سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت

 


سپریم کورٹ نے مقامی خام مال سے کھادتیار کرنے والی کمپنیوں کو بھی سبسڈی دینے اور کھاد کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا حکم دیاہے ۔
سپریم کورٹ میں کھادپر سبسڈی دینے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس قاضی فائزعیسی پر مشتمل بنچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل نمٹا دی ۔


عدالت نے خام مال سے کھاد تیارکرنے والی کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ عدالت نے مقامی خام مال سے کھادتیارکرنے والی کمپنیوں کی کھاد کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا حکم بھی دیا۔

مزید خبریں :