پاکستان
06 جون ، 2016

لاہور:تیزاب پھینکے کا مقدمہ لڑکی سمیت دو افراد کیخلاف درج

لاہور:تیزاب پھینکے کا مقدمہ لڑکی سمیت دو افراد کیخلاف درج

 


لاہورمیں لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں موٹر سائیکل سواروں نے تین نوجوانوں پرتیزاب پھینک دیا، پولیس نے لڑکی سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


لاہورکی وحدت کالونی میں 3 نوجوان اسامہ،حمزہ اورفرقان پیدل جا رہے تھے کہ اچانک دوموٹر سائیکل سوار ان کے چہروں پرتیزاب پھینک کرفرارہوگئے۔


تینوں نوجوانوں کو طبی امداد کے لیے سروسزاسپتال پہنچایا گیا جہاں فرقان کے علاوہ دونوں لڑکوں کو فارغ کردیا گیا ہے۔


تھانہ وحدت کالونی میں درج کرائے جانیوالے مقدمے میں فرقان کے چچا نے الزام کیا ہے ملزم بلال اور عریج نامی لڑکی نے عداوت کی بناپر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

مزید خبریں :