کھیل
07 جون ، 2016

کوپا امریکا: میکسیکو کا شاندار آغاز، یوروگوئے کو ہرا دیا

کوپا امریکا: میکسیکو کا شاندار آغاز، یوروگوئے کو ہرا دیا

کوپا امریکا فٹ بال کپ میں میکسیکو نے پہلے ہی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حریفوں کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔


میگا ایونٹ میں میسی کی ارجنٹائن اور برازیل کی ٹیمیں بھی میدان میں ہیں، لیکن برازیل کو نیمار کی خدمات حاصل نہیں جبکہ میسی مکمل فٹ نہیں ہیں۔


ایسے میں ماہرین متفق ہیں کہ میکسیکو کو زیر کرنا سب کے لیے کڑا امتحان ثابت ہوسکتا ہے۔اتوار کی شب کھیلے گئے میچز میں وینزویلا نے جمیکا کو ہرا دیا، میکسیکو نے یوروگوئے کو ہرا دیا۔


امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وینزویلا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمیکا کو زبردست مقابلے کے بعد 1-0گول سے ہرا دیا۔


پہلے ہاف میں وینزویلا کے مارٹینز نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جو آخر تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف پر دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بہت حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم مکمل وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔


دوسرے میچ میں میکسیکو اور یوروگوئے کے درمیان مقابلہ ہوا، میکسیکن ٹیم کو کھیل کے آغاز پر ہی برتری حاصل ہوگئی جب یوروگوئے کے الویرو پریرا نے غلطی سے گیند اپنے گول میں پہنچادی۔


ہاف ٹائم کے بعد دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم یوروگوئے کی ٹیم کے کھلاڑی گوڈن نے 74ویں منٹ میں ایک گول کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کر دیا۔


میچ کے 85ویں منٹ پر مارکیوز اور میچ کے اختتامی لمحات میں ہیکٹر ہریرا نے گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور 3-1کر دیا.

مزید خبریں :