پاکستان
07 جون ، 2016

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

ملک کے میدانی علاقے  شدید گرمی کی لپیٹ میں

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ گرمی کی یہ لہر مزید تین سے چار روز تک برقرار رہے گی ،رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

گرم ہوا کے تھپیڑوں اور چلچلاتی دھوپ نے سندھ،پنجاب،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں کو متاثر کررکھا ہے۔

ایسے میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے داروں کو سحر اور افطار کے اوقات میں پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

وسطی اور جنوبی میدانی علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گےجبکہ کشمیر، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :