07 جون ، 2016
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی بجٹ پر بحث جاری رہے گی۔ گزشتہ روز قائد حزب اختلاف نے تجویز دی تھی کہ جو رکن 5 لاکھ ٹیکس نہ دے اسے آئندہ انتخاب لڑنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
اپوزیشن کی طرف سے بجٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ پر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ۔
ملکی ترقی کی شرح 4.7 فیصدکی بجائے اصل میں ساڑھے 3 فیصد ہے، مالی خسارہ 4.3 کی بجائے 6 فیصد ہے۔
خورشید شاہ نے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی اور خاص طور پر بجلی کی لوڈشیڈنگ میں خاتمے کے دعوؤں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔