پاکستان
07 جون ، 2016

سابق چیئر مین بلوچستان پبلک سروس کمیشن پر فرد جرم عائد

سابق چیئر مین بلوچستان پبلک سروس کمیشن پر فرد جرم عائد

بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں تعیناتیوں میں بےقاعدگیوں سےمتعلق کیس میں سابق چیئرمین کمیشن اشرف مگسی اور دو سابق ڈائریکٹرز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔تاہم تینوں ملزمان نےصحت جرم سے انکار کردیا۔


سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی اور کمیشن کے دو سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وحیدالرحمان اور نیازکاکڑ کوآج صبح احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔


اشرف مگسی پرکمیشن میں بھرتیوں میں بےقاعدگیوں جبکہ دونوں سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز پر سابق چیئرمین کی معاونت کاالزام ہے۔


عدالت میں اشرف مگسی اوردیگر دو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ،تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، بعد میں کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :