07 جون ، 2016
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے ۔بچی کی میڈیکل رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
پیر کی سہ پہر اورنگی ٹاؤن سیکٹر ایل میں گھر کے دروازے پر کھڑی پانچ سالہ بچی کو موٹرسائیکل پر سوار ایک ملزم اغوا کرکے فرار ہوگیا۔
اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بچی کو تلاش کیا تو تین گھنٹے بعد گھر کے قریب سے بچی نیم بےہوشی کی حالت میں ملی۔
سول اسپتال کی ایم ایل او ڈاکٹر سمعیہ سید نے بھی میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تصدیق کردی ہے۔
واقعہ کا مقدمہ اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔