پاکستان
07 جون ، 2016

ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کیلئے درخواست

ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کیلئے درخواست

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے درخواست ضمانت کی فوری سماعت کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔


سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اور انکی اہلیہ کی طبیعت بہت خراب ہے۔ڈاکٹر عاصم نماز تراویح مسجد میں ادا کرنا چاہتے ہیں۔


درخواست گزار کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت کئی ماہ سے نہیں ہوسکی لہذا عدالت اس درخواست کی فوری سماعت کرکے فیصلہ کرے۔عدالت نے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :