07 جون ، 2016
کراچی کی مقامی عدالت نے نادرا کے سینئر ایگزیکٹو افسر کو14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایف آئی اے نے مقامی عدالت میں نادرا کے سینیئر ایگزیکٹو افسر سلمان زبیری پیش کیا۔
ملزم پرغیرقانونی طور پر غیرملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا الزام ہے اور اسے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے سرجانی سے گرفتار کیا تھا۔
عدالت نے ملزم سلمان زبیری کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔