پاکستان
07 جون ، 2016

پنجاب :رمضان بازاروں میں ناقص انتظامات

پنجاب :رمضان بازاروں میں ناقص انتظامات

 


پنجاب میں سستے رمضان بازاروں میں بعض پھلوں اور دیگراشیاءکی قیمتیں حکومت کی طرف سےفراہم کردہ ریٹ لسٹ سے زیادہ وصول کی جا رہی ہیں، جیونیوزپرخبر چلی تو انتظامیہ نے قیمتیں بدلنے کی بجائے ریٹ لسٹیں ہی غائب کرا دیں۔


لاہورمیں شادمان کالونی رمضان بازارکی انتظامیہ کی پھرتیاں تودیکھئے، جہاں بعض اشیاء کی قیمتیں سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ وصول کرنےکی خبرجیونیوز پر نشر ہوئی تو انتظامیہ نے قیمتیں ریٹ لسٹ کےمطابق کرنے کی بجائےیہ لسٹیں ہی اٹھوا دیں۔


پنجاب حکومت کااربوں روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان، مگر رمضان بازاروں میں ناقص انتظامات کا پول پہلے ہی روزے کھل گیا، صارفین کاشکوہ ہے کہ اشیاء غیر معیاری ہیں مگرقیمتیں زیادہ،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔


ریٹ لسٹوں پرآم کی قیمت 80 روپے، مگر فروخت ہو رہا ہے 150 روپےکلو، آڑو ریٹ لسٹ میں 130 روپے،لیکن بِک رہاہے 170 روپے کلو،سیب کی قیمت 255 روپے، مگر بیچا جارہا ہے320 روپے کلو۔


شادمان رمضان بازار شکایات سیل میں موجودانتظامی عہدے دار سےبات کی گئی تو وہ غصے میں آگئے۔ شہریوں کامطالبہ ایک ہی،کہ سستےرمضان بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں کم اور معیار بہتربنایاجائے۔

مزید خبریں :