07 جون ، 2016
پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآر کیا ہوں گے؟اس حوالےسے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج بھی پیش رفت نہیں ہوسکی، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
پانامالیکس کی تحقیقات کےلیے ٹی او آرکی تشکیل کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی ٹی او آر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ فیصلہ کُن ہے، حکومت کے رویے سےاندازہ ہو جائے گا کہ حکومتی رویے سے پُرامید رہاجائے یا مکمل طورپرنا امید ہوا جائے۔