07 جون ، 2016
رمضان البارک میں کراچی کے شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے لیاری ایکسپریس وے کو مخالف سمت میں بھی کھول دیا ہے ۔
لیاری ایکسپریس وے استعمال کرنے والے شہری صبح دفاتر آنے کے ساتھ اب رمضان المبارک میں گھر واپس جانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔
ٹریفک پولیس پلان کے مطابق ماہ صیام میں دوپہر دو بجے سے رات آٹھ بجے تک ماری پور سے سہراب گوٹھ تک ٹریفک مخالف سمت میں چلایا جائےگا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اچھا اقدام ہے، مخالف سمت میں ٹریفک چلانے سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال بھی بہتر رہے گی۔
عوام کی سہولت کے پیش نظر لیاری ایکسپریس وے مخالف سمت میں چلایا تو گیا ہے لیکن موٹر وے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں۔