دنیا
08 جون ، 2016

کینیڈین وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا

کینیڈین وزیر اعظم نے مسلمانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا


 


جسٹن ٹروڈونے کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ پہلا روزہ افطار کیا اس موقع پر وہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔


اس سےقبل رمضان المبارک کی آمد پر کینیڈین وزیرِاعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مسلمانوں سمیت مسلمِ اُمہ کو ماہِ مقدس کی مبارک باد بھی دی تھی۔


جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کو سلام کیا اور کہا کہ یہ مہینہ رحمت اور ایک دوسرے کی مدد کا مہینہ ہے۔


کینیڈین وزیرِاعظم نے اس سے پہلے کینیڈا کی ایک مسجد کا دورہ بھی کیا تھا۔جہاں سادہ قمیص شلوار پہنے ٹروڈو نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر بریانی بھی کھائی تھی

مزید خبریں :