دنیا
08 جون ، 2016

اوباما نے ہلیری اور سینڈرز کو وائٹ ہائوس طلب کر لیا

اوباما نے ہلیری اور سینڈرز کو وائٹ ہائوس طلب کر لیا

 


امریکی صدر بارک اوباما نے فون کر کے ہلیری کلنٹن اور ان کے حریف برنی سینڈرز کو وائٹ ہائوس طلب کر لیا ہے۔


امریکی صدر بارک اوباما نے ہیلری کلنٹن اور ان کے پارٹی میں حریف برنی سینڈرز کو وائٹ ہاؤس طلب کر لیا ہے۔ صدر نے ہلیری کلنٹن کو ڈیموکریٹک نامزدگی حاصل کرنے پر مبارک باد بھی دے دی ہے۔


دوسری طرف نیوجرسی میں بھی ہیلری کو کامیاب قراردے دیا گیا ہے۔ ریاست میں ایک سوبیالیس ڈیلی گیٹس ہیں۔


ڈیموکریٹ نامزدگی کے لیے چھ ریاستوں میں ووٹنگ جاری ہےتاہم ہیلری کلنٹن ایک روزپہلے ہی مطلوبہ ڈیلی گیٹس حاصل کرچکی ہیں

مزید خبریں :