دنیا
08 جون ، 2016

اقوام متحدہ کاعراقی فورسز پر بدسلوکی کا الزام

اقوام متحدہ کاعراقی فورسز پر بدسلوکی کا الزام

 


اقوام متحدہ نے عراقی سیکورٹی فورسز پر داعش سے فرار ہو نے والوں پر بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔


اقوام متحدہ کے مطابق انہیں ایسی تصدیق شدہ رپورٹس ملی ہیں جن میں فلوجہ سے جان بچا کر نکلنے والے مردوں اور بچوں کو عراقی سیکورٹی فورسز اور انکے ہمراہ کام کرنے والے نجی عسکری گروپ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔


دوسری جانب عراق کے صوبہ انبار کی صوبائی کونسل کے رکن شیخ راجح الصاوی نے الزام لگایا ہےکہ لڑائی کے دوران حراست میں لیے گئے شہریوں پر شیعہ ملیشیا کی جانب سے تشدد کیا جار ہا ہے، انکے مطابق نواحی علاقے الصقلاویہ میں حکومتی فوجوں کی شدت پسند تنظیم دولت سے لڑائی کے دوران سینکڑوں افراد و حراست میں لیا گیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے افراد نے اپنے جسموں پر شدید تشدد کے نشانات دکھائے ہیںاور تشدد کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر تشویش ناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔

مزید خبریں :