انٹرٹینمنٹ
08 جون ، 2016

مادھوری ڈکشت کوریوگرافر بن گئیں

مادھوری ڈکشت کوریوگرافر بن گئیں


 


مادھوری ڈکشت جنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈانس کوریوگرافر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ان کی خواہش ٹی وی ریالٹی ڈانس شو ”سویوتھنک یوکین ڈانس“ میں پوری ہو گئی۔


مادھوری نے بطور کوریوگرافر اداکار رندیپ ہودا اور کاجل اگروال کو رقص کے آزمودہ رموز سمجھائے،اس شو کے لئے مادھوری نے ٹرینس لیوس، باسکو مارٹیس کو بھی کوریو گرافر کریں گی۔


مادھوری نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ اپنے تمام کیرئیر میں انہوں نے کوریو گرافی کی اور ان کی ہمیشہ خواہش ہوتی تھی کہ وہ خود کوریو گرافی کرائیں۔


مادھوری نے اپنی تشکیل کردہ ڈانس کو کوچوانی، اٹھنی اور روپیہ کا نام دیا ہے، چوانی طرز میں کولہوں کو دائیں جانب اور اٹھنی طرز میں کولہوں کو بائیں جانب حرکت دینا ہوتی ہے جبکہ روپیہ کولہوں کو پیچھے کی طرف حرکت دینا ہوتا ہے۔

مزید خبریں :