کھیل
09 جون ، 2016

نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لاہور آمد

نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی لاہور آمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا سے لاہور پہنچ گئے۔ مکی آرتھر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں اُن کا قیام ہوگا۔


وہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں مصباح الحق اور اظہر علی سے بھی ملاقات کریں گے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سے گزشتہ ماہ قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر معاہد کیا ہے، وہ نجی مصروفیات کی وجہ سے کاکول کے فٹنس کیمپ اور لاہور کے اسکلز کیمپ میں تو نہیں پہنچ سکے لیکن اب پاکستان آگئے ہیں۔


 

مزید خبریں :