پاکستان
10 جون ، 2012

رحمن ملک کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے دبئی میں ملاقات

دبئی ... وفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک کی دبئی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دبئی سے جاری بیان کے مطابق وفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ مشیرداخلہ رحمن ملک نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیلئے صدرآصف زرداری اوروزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔ ملاقات میں ڈپٹی کنوینرانیس احمدقائم خانی، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد،رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد انور، انیس ایڈوکیٹ، سینیٹرمصطفےٰ کمال،وسیم آفتاب، وفاقی وزیرپورٹس اینڈشپنگ بابرغوری اورصوبائی وزیر عادل صدیقی شریک تھے۔

مزید خبریں :