پاکستان
10 جون ، 2012

گیاری سیکٹر میں مزید ایک شہید فوجی اہلکار کی لاش ملی ہے

 گیاری سیکٹر میں مزید ایک شہید فوجی اہلکار کی لاش ملی ہے

سیاچن ... سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے سے مزید ایک شہید فوجی اہل کار کی لاش ملی ہے ، گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دبے فوجی اہل کاروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید ایک جوان کا جسد خاکی نکال لیاگیا، جسے شاخت کے لئے گامبا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گیاری سیکٹر میں شہید ہونے والے جوانوں میں سے لیفٹیننٹ کرنل تنویر الحسن سمیت 10 شہدا ٰء کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔ جن میں 8 کو شنا خت کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ جبکہ دو جوانوں کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید خبریں :