پاکستان
10 جون ، 2012

گوجرانوالہ کے قریب مسافر کوچ میں لوٹ مار

گوجرانوالہ ... گوجرانوالہ سے فیصل آباد جانے والی مسافر کوچ کے مسافروں کو اڑتالی ورکا ں کے قریب تین ڈاکووٴں نے جن میں ایک لڑکی بھی شامل تھی لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ گوجرانوالہ سے فیصل آباد جارہی تھے ،کوچ جب اڑتالی ورکا ں کے قریب پہنچی تو گاڑی میں مسافروں کے بھیس میں موجودتین ڈاکووٴں نے جن میں ایک لڑکی بھی شامل تھی مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا ،ڈاکومسافروں کو لوٹتے تھے اور ازاربند سے باندھ کر کھیتوں میں بٹھاتے رہے،ڈاکووٴں نے مسافروں سے تقریبا 4 لاکھ روپے کی نقدی، خواتین سے زیورات اور موبائل فون چھین لئے، ایس پی صدر محمودالحسن گیلانی کا کہنا ہے کہ ڈاکووٴں کو راستے سے بٹھایا گیا جبکہ شک کی بنا پر ڈرائیور اور عملہ کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

مزید خبریں :