10 جون ، 2016
طالبان کا مقابلہ کرنے اور افغان فورسز کی مدد کیلئے امریکی صدر اوباما نے افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے اختیارات میں اضافے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔
کئی ماہ کے مباحثے کے بعد وہائٹ ہاؤس نے افغانستان میں امریکی فورسز کے اختیارات میں توسیع کےمنصوبے کا اعلان کردیا ہےجس کے تحت امریکی فورسز ضرورت پڑنے پرطالبان پر فضائی حملے کرسکیں گی۔
افغانستان میں اب بھی 9 ہزار 800 امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں، جو اس اعلان سے قبل افغان طالبان جنگ کا براہ راست حصہ نہیں تھے۔
نئے پالیسی کے تحت افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا کہ کب افغان فورسز کا ساتھ دینا ہے۔