10 جون ، 2012
ٹوکیو …عرفان صدیقی … پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان یوم تکبیر کی تقریبات میں شرکت کے لیے ن لیگ جاپان کی دعوت پر جاپان پہنچ گئے ہیں ، وہ آج شام منعقد ہونے والی یوم تکبیر کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے ، گزشتہ روز ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کی قیادت میں کئی لیگی رہنما جس میں چوہدری ظفر اقبال ، شمس بٹ ، ملک یونس ،چوہدری عنصر ،طارق کمبوہ ،وسیم احمد ،چوہدری ادریس ،ملک امانت ،وارث وڑائچ ،راجہ آصف سمیت کئی لیگی کارکنوں نے انکا ائر پورٹ پر استقبال کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے اور یہ بات باعث فخر ہے کہ جاپان میں میاں نواز شریف کے اتنے سارے چاہنے والے موجود ہیں ، انھوں نے اس موقع پر ن لیگ جاپا ن کے صدر ملک نور اعوان نے کہاکہ مشاہد اللہ خان نے جاپان آکر ن لیگ جاپان کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس موقع پرلیگی رہنما چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ وہ ن لیگ جاپان کی جانب سے مشاہد اللہ خان کو ہیروشیما اور ناگا ساکی کا دورہ کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان کا دورہ یادگار بنایا جاسکے ، ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ آج کی یوم تکبیر کی تقریب جس کا اہتمام مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا ہے میں پانچ سو افراد کی آمد متوقع ہے ۔