10 جون ، 2012
لاہور…پیرا میڈیکل اسٹاف الائنس ایکشن کمیٹی پنجاب کے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد پیرامیڈیکل اسٹاف نے31دن سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پیرا میڈیکل اسٹاف الائنس ایکشن کمیٹی پنجاب کے وفدنے وزیر اعلیٰ پنجاب سیمینارِپاکستان ٹینٹ آفس میں ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ نے اُن کے بعض مطالبات فوری تسلیم کرلئے،جبکہ دیگرمطالبات پرہمدردانہ غورکاوعدہ کیا،مذاکرات کے بعدپیرا میڈیکل اسٹاف نے 31 دن سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا،چیرمین الائنس ایکشن کمیٹی پنجاب پیرا میڈیکل اسٹاف ملک منیر احمد نے بتایاکہ کل سے تمام سرکاری اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام ہو گا۔