10 جون ، 2016
جیکب آباد کے گائوں علی دوست جکھرانی میں شوہرنے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گل حسن جکھرانی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی موندر خاتوں اور موج علی جکھرانی کوقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔
صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کوسول اسپتال جیکب آباد منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔
پولیس کی جانب سے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔